سی پیک میں افغانستان کی شمولیت انتہائی اہم ہے : طالبان

 

کابل : ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی طویل عرصے تک مدد کرنے پر پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہیں ۔ امید ہے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رہے گا۔

 

پاک افغان یوتھ فورم کی انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان سے دو طرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔ سی پیک میں توسیع اور اس میں افغانستان کی شمولیت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے پاکستان کو یقین دلایا کہ افغانستان سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

 

دوسری طرف طالبان حکام نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حکومت سازی کی غرض سے اہم طالبان رہنما کابل میں جمع ہو گئے ہیں۔

 

ان حکام کے مطابق طالبان کے شریک بانی ملا برادر، طالبان کے بانی سربراہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب اور دوحہ میں مقیم طالبان کے سیاسی امور کے سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کابل پہنچ گئے ہیں۔

 

خیال رہے کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد حکومت سازی کے لیے مشاورت شروع کر رکھی ہے۔طالبان کی طرف سے حکومتی عہدیداران کا اعلان آج کیا جانا تھا لیکن اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

افغانستانپاکستانطالبان