برطانوی وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے

 

اسلام آباد : برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب دوروزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔برطانوی وزیر خارجہ  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ پاکستانی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

 

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ کے وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ مذاکرات ہونگے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ مذاکرات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائیگی ۔ ڈومینک راب پاکستانی اعلی قیادت سے بھی ملاقات کرینگے۔ ڈومینک راب کے دورے سے دونوں کے درمیان باہمی روابط کے مزید فروغ میں مدد ملے گا۔

 

برطانیہپاکستانڈومینک رابوزیر خارجہ