لاہور کے متعدد علاقوں میں بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا سسٹم لاہور میں متحرک ہے جس کی وجہ سے موسم کی یہ صورتحال اگلے دو دن برقرار رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیوس روڈ ، لکشمی چوک ، مال روڈ ، دھرم پورہ ، ریلوے سٹیشن ، شادباغ ، شاہدرہ سمیت کئی علاقوں میں بارش ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں بالائی اور وسطی علاقوں سے جنوبی علاقوں میں منتقل ہوگئیں ہیں ، آج مشرقی بلوچستان ، جنوب مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختو نخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ سیالکوٹ ، گو جرانوالہ ، اسلام آباد ، ملتان ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، رحیم یار خان اور بہاولنگر میں بارش متوقع ہے ۔
اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے ۔