بجلی 1.47 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد : حکومت نے پٹرول سستا کرنے کے بعد ایل پی جی مہنگی کردی ہے جبکہ اب بجلی کی قیمتیں بھی بڑھائی جا رہی ہیں۔ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی 1 روپے 47 پسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا کی جانب سے سماعت آج کی جائے گی ۔

 

نیو نیوز کے مطابق درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ہے ۔سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ جولائی میں پانی سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔

 

کوئلہ سے 15.29 فیصد،فرنس آئل سے 10.28 فیصد ، مقامی گیس سے 8.68 فیصد ،درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔جولائی کیلیے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

بجلیپاکستانفیول ایڈجسٹمنٹقیمت