پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان اور جرمنی کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12.02 فیصد جبکہ جرمنی سے درآمدات میں 21.47 فیصد کی نمو ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی کو برآمدات سے ملک کو 129.04 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.02 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جولائی میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 115.190 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 12.63 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جون 2021ء میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات کا حجم 145.34 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2021ء میں جرمنی کو برآمدات سے ملک کو 1.511 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں جرمنی سے درآمدات میں گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 21.47 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2021ء میں جرمنی سے 96.32 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ سال جولائی میں جرمنی سے درآمدات پر 79.29 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران جرمنی سے مجموعی درآمدات کا حجم 1.148 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

BusinessGermanyPakistanSBPState BankTrade