کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں زندہ جلائے جانے والا نوجوان دوران علاج چل بسا۔خاتون سے ملنے جانے والے ذیشان کو اس کے شوہر نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ۔
نیو نیوز کے مطابق کراچی میں کورنگی میں تین روز قبل براہیم حیدری میں جلایا جانے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ 19 سالہ ذیشان ولد محمد سلمان سول اسپتال کے برنس سینٹر میں زیر علاج تھا۔
ابراہیم حیدری پولیس نے دوران علاج ذیشان کا بیان نزعی حاصل کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا۔ ایف آئی آر میں ذیشان کا بیان میں کہا کہ مچھر کالونی ماڑی پور روڈ کا رہائشی اور محنت مزدوری کرتا ہوں ۔ 26 اگست کو خاتون زینت کا فون آیا تھا اس نے ابراہیم حیدری میں گھر بلوا تھا۔اس روز میں نہیں جاسکا اگلے روز رات کو میں وہاں پہنچا۔
زینت کےکے گھر کی گلی میں زینت، اسکا شوہر حنیف، دو بھائی رمضان ، یاسین اور دیگر دو افراد موجود تھے۔مجھے انہوں نے بیٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ۔ واردات کے بعد ملزمان موٹرسائیکلوں پر فرار ہوگئے۔میری چیخ پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے جنہوں نے آگ بجھا کر مجھے اسپتال بھجوایا۔پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔