پاکستان میں کورونا سے مزید 69 افراد دم توڑ گئے

لاہور: کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، ایک دن میں مزید 69 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار ، 604 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار ، 909 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 11 لاکھ ، 52 ہزار ، 527 تک جا پہنچی ۔ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 62 ہزار ، 918 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد رہی ۔

این سی او سی حکام کے مطابق سندھ میں 4 لاکھ 29 ہزار 422 ، پنجاب میں 3 لاکھ 89 ہزار 688 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 60 ہزار 759 ، اسلام آباد میں 98 ہزار 739 ، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 855 ، بلوچستان میں 32 ہزار 157 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 861 ہوگئی ۔

دوسری جانب کورونا کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوا لی ہے ۔

coronavirusNCOCPakistanPTI governmentWHO