احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے اپنا عہدہ مزید سنبھالنے پر معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ ذمہ داریاں مزید نہیں سنبھال سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی کی معذرت کے بعد سابق کرکٹر رمیز راجہ کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی وزیراعظم عمران خان سے دو مرتبہ اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں کرکٹ کے معاملات پر بات چیت کی گئی تھی۔

احسان مانی نے وزیراعظم کو سپانسرز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیساتھ کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ابھی ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

انہوں نے پاکستان سپر لیگ، اس کے نشریاتی حقوق، فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تنازعات بارے بھی بریفنگ دی تھی۔

Chairman PCBCricketEhsan Mani resignImran KhanRameez RajaSports