پنجاب میں خواتین غیر محفوظ، خواتین کیساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ

لاہور: پنجاب بھر میں خواتین غیر محفوظ ، سات ماہ کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کے 1890 کیسسز رپورٹ ہوئے ، 88 خواتین کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ۔ گزشتہ سات ماہ کے دوران پنجاب میں جنسی زیادتی کے 1890 مقدمات درج ہوئے جبکہ 88 خواتین کو اجتمائی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔

صوبہ بھر میں 521 خواتین کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ، 107 خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ، گھریلو لڑائی جھگڑے سمیت 387 خواتین کو قتل کیا گیا ۔ 217 خواتین کو دیگر وجوہات پر قتل کر دیا گیا ۔

پنجاب بھر میں 845 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ 16 خواتین کو تیزاب پھینک کر شدید زخمی کیا گیا ۔ صوبہ بھر میں خواتین کے اغواء کے 4800 مقدمات درج ہوئے ۔ لاہور میں خواتین سے زیادتی کے سب سے زیادہ 400 مقدمات درج ہوئے ۔

 

 

 

 

 

 

1890 casesabuseinsecurePolicePunjabPunjab governmentwomen