افغانستان کی صورتحال پر جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا

کابل: افغانستان کی صورتحال پر ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کا آن لائن اجلاس آج ہوگا ۔ برطانیہ کی جانب سے اجلاس میں افغانستان سے انخلاء کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن میں اضافے کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی جائے گی ۔
فرانس کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن کو لازمی طور پر آگے بڑھانا چاہئے جبکہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ، جی سیون ممالک کی طالبان پر پابندیوں کی حمایت کریں گے ۔
ادھر ، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ ڈیڈ لائن میں توسیع کے حوالے سے طالبان کے انکار سے آگاہ ہیں ، 31 اگست تک انخلا کو یقینی بنائیں گے ۔
دوسری جانب ، افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے ۔ طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے ۔
واضح رہے کہ طالبان نے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیر تعلیم کی تقرری کردی ، افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے مشہور ملا عبدالقہار کو مرکزی بینک کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا ہے ۔ جبکہ ہیمت اخوندزادہ قائم مقام وزیر تعلیم مقرر کیے گئے ہیں ۔
طالبان عہدے داروں کو کابل ایئر پورٹ پر انخلاء اور لاجسٹکس سے متعلق بریف بھی کیا گیا ہے ۔

AfghanistanG7 countriesonline meetingSituationTaliban