احسان مانی کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا

 

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی ہی رہیں گے یا رمیز راجہ کرسی سنبھالیں گے اس حوالے سے فیصلہ آج وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

 

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے عہدے کی مدت 25اگست کو ختم ہورہی ہے،انتخاب کیلیے الیکشن کمشنر جسٹس(ر)عظمت سعید کا تقررکیا جا چکا، نئے سربراہ کیلیے ورلڈکپ 1992 میں عمران خان کی زیرقیادت ٹائٹل جیتنے والے اسکواڈ کے رکن رمیز راجہ کا نام زیرگردش ہے ۔

 

وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ امور کی جانب سے گورننگ بورڈ کیلیے نامزدگیوں کی سمری جولائی کے آخری ہفتے میں جمع کرائی گئی تھی،اس کا پیٹرن اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے کی وجہ سے احسان مانی کا مستقبل غیر یقینی ہونے کے احساس کو تقویت ملی حالانکہ انھوں نے کئی بار بورڈ کیلیے کام جاری رکھنے کا عندیہ دیا مگر گذشتہ چند روز سے رمیز راجہ اور ڈاکٹر جواد ساجد کی صورت میں نئے نام گردش میں ہیں

۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی آج احسان مانی سے ملاقات ہوگی، اس موقع پر چیئرمین پر مزید ضرورت نہ ہونے کا واضح کردیا جائے گا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے 2 ایڈیشنز میں سامنے آنے والے مسائل، فرنچائزز کی جانب سے شدید تحفظات اور کشمیر لیگ میں پی سی بی کی عدم دلچسپی سمیت مختلف معاملات احسان مانی کے گلے پڑگئے ہیں۔

احسان مانیپی سی بیرمیز راجہعمران خانکرکٹوزیراعظم