شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان  : پاک فوج نے  شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں  دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ہے۔  فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا ۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  مارے جانے والے دہشتگرد سے ہتھیار اور گولیاں برآمد  ہوئی ہیں۔علاقے میں مزید دہشتگردوں  کی ممکنہ موجودگی کیخلاف  آپریشن جاری  ہے۔

 

دوسری جانب  بلوچستان کے علاقے  کچک  میں  سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں    کیپٹن کاشف شہید جبکہ   2 سیکورٹی اہلکار زخمی   ہوگئے۔

پاک فوجدہشت گردشمالی وزیرستان آپریشنہلاک