بجلی کی قیمت بڑھنے کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں روزانہ ایک ارب روپے کا اضافہ

اسلام آباد : موجودہ حکومت میں بجلی کی قیمت بڑھنے کے باوجود روزانہ ایک ارب روپے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

سیئنر ماہر معاشیات فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ 2018ء میں سرکلر ڈیٹ 11 کھرب 48 ارب روپے تھا جو 2021ء میں بڑھ کر 22 کھرب 80 ارب روپے ہوگیا ہے۔

 

فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک ارب ، ماہانہ 31 ارب 45 کروڑ اور سرکلر ڈیٹ میں سالانہ 3 کھرب 77 ارب روپے اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2018ء میں بجلی کی قیمت 9 روپے فی یونٹ تھی جبکہ اب 23 روپے فی یونٹ ہے اس کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

بجلیسرکلر ڈیٹکھربمہنگییونٹ