سنتھیا رچی کی طبیعت سنبھل گئی ، ہسپتال سے گھر منتقل

اسلام آباد : امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی کو طبعیت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ سنتھیا رچی کو 2 روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔

 

پولیس ذرائع کے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کی طبیعت سنبھل گئی ہے اور انہیں پولی کلینک ہسپتال سے گھر شفٹ کردیا گیا ہے ۔

 

سنتھیا رچی کو دن میں آئی سی یو سے آفیسر وارڈ شفٹ کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ڈسچارج کرنے کا  فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو صحت مند قرار دے دیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سنتھیا ڈی رچی اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب اس نے سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک پر جنسی زیادتی جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

سنتھیا ڈی رچیعبدالرحمن ملکہسپتال