شہباز شریف کا افغانستان ایشو سے متعلق بڑا مطالبہ سامنے آگیا 

لاہور :‎قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے افغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ،قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ‎پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بھی بلا یا جائےتاکہ خطے کی بدلتی صورتحال پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور درپیش اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔

‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ‎افغانستان کی صورتحال کے پورے خطے پر اثرات ہیں ،‎کروٹ لیتے حالات میں پاکستان میں قومی اتفاق رائے اور ایک بیانیہ ناگزیر ہے ۔

قومی مفادات کا تقاضا ہے کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہوں،‎قومی وسیاسی سطح پر اس مسئلے اور اس کے نتیجے میں پاکستان پر ممکنہ اثرات کا تفصیلی اور گہرائی سے سنجیدہ تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Afghan peace processAfghanistanKabulPDMPMLNShahbaz SharifUS forces