متحدہ عرب امارات جانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہو گئی 

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی بڑی مشکل آسان کر دی ،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر نجی لیبارٹریز کو ایئرپورٹ پرکاونٹر قائم کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے جانے والی دو پروازوں کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق دبئی اور ابوظہبی کیلئے ایمریٹس اور ایئر بلیو کی پرواز کے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے ،مجموعی طور پر 343 مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کرکے انہیں روانہ کیا گیا۔

ریپڈ ٹیسٹ کی سہولت والااسلام آباد تیسرا ایئرپورٹ بن گیا ہے ،ائیر پورٹ حکام کی طرف سے تمام مسافروں کو 5 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Air blueCovid TestIslamabad AirportUAE