پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان دلہن بن گئیں

لاہور: پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ دلہن کا لباس زیب تن کئے نظر آ رہی ہیں۔ ان کے مداح ماہرہ خان کے اس روپ کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان کی یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں۔ خیال رہے کہ ماہرہ خان ناصرف پاکستان میں پسند کی جاتی ہیں بلکہ انڈیا میں لوگ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کے دیوانے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اداکارہ نے اپنے برائیڈل فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں وہ دلہن کی طرح بنی سنوری نظر آ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے یہ فوٹو شوٹ ایک فیشن برانڈ کے لیے کرایا ہے، وہ اپنی ہر ایک تصویر میں خوبصورت ادائیں دکھاتی نظر آ رہی ہیں جو قابل دید ہیں۔

ماہرہ نے الگ الگ آؤٹ فٹ میں تصاویر کلک کروائی ہیں۔ فیشن ڈیزائنر فائزہ ثقلین کے اس برائیڈل کلیکشن کا نام خورشید ہے۔

ڈیزائنر نے ہر آوٹ فٹ کو ایک الگ نام دیا ہے۔ ماہرہ نے اس تصویر میں زرمینہ نام کی ڈریس پہن رکھی ہے۔

EntertainmentMahira KhanShowbiz