پاکستان میں کورونا وائرس مزید 81 افراد کی جان لے گیا

لاہور: پاکستان میں کورونا کے مہلک وار جاری ، خطرناک وائرس آج مزید 81 افراد کی جان لے گیا جس کے بعد کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 24 ہزار 85 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 64 ہزار 690 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 4 ہزار 856 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.50 فیصد رہی ۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ ، 80 ہزار 360 سے تجاوز کرچکی ہے ۔

 

 

 

 

 

coronavirusdeathNCOCPakistanpatientsPTI governmentWHO