کوئٹہ: بلوچستان کا دارالحکومت امن دشمنوں کے نشانے پر ہے ۔ کوئٹہ آج بھی دھماکے سے گونج اٹھا۔ کوئٹہ میں تین دن میں چار دھماکے ہوئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق سرکی روڈ کے قریب ریڑھی پر کریکر بم پھنکا گیا۔ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قائم ایک دکان پر دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
اتوار کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے دو بم حملوں میں کم ازکم دو پولیس اہلکار جاں بحق اور آٹھ اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔