افغانستان مسئلہ کے حل کیلئے بڑے بڑوں کی بیٹھک

دوحہ :افغانستان کے مسئلہ کا پر امن حل تلاش کرنے کے لیے دوحہ میں رواں ہفتے مذاکرت کے دو دور ہوں گے ۔ مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان میں قیام امن کے لیے تشدد میں کمی اور بین الافغان مذاکرات کی بحالی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق دوحہ مذاکرات کا پہلا دور آج شروع ہو رہا ہے جس میں امریکہ، اقوام متحدہ ،طالبان اور افغان قومی مصالحتی کمیشن کے سربراہ عبداللہ عبداللہ اور نمائندے شرکت کریں گے ۔

 

مذاکرات کے دوسرے دور میں روس، چین، پاکستان اور امریکہ کے نمائندے شریک ہوں گے۔

Afghan peace processAfghanistanChinaPakistanRussia