سندھ میں محکمہ تعلیم نقل مافیا کے سامنے بے بس، پیپر آؤٹ ہونا اور نقل عام ہوگئے

کراچی: سندھ میں محکمہ تعلیم نقل مافیا کے سامنے بے بس ہو گیا ، پیپر آؤٹ ہونا اور نقل عام ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں نقل مافیا نے حصول علم کا مذاق بنا دیا ، میرپور خاص تعلیمی بورڈ کے تحت جھڈو میں گیارہویں جماعت کا فزکس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا ۔ سوالیہ پرچہ واٹس گروپس اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔ امتحانی مراکز میں پابندی کے باوجود موبائل فونز سے آزادانہ نقل کی گئی ۔

اس کے علاوہ سکھر بورڈ کے تحت پنوعاقل میں بھی گیارہویں جماعت کا پہلا پرچہ آؤٹ ہوگیا ۔ سٹی اسکول میں قائم امتحانی مرکز میں فزکس کا پرچہ نقل مافیا کے ہاتھ آ گیا ۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز وزیر تعلیم سندھ سردار احمد شاہ نے کہا تھا کہ تعلیمی نظام میں چیلنجز درپیش ہیں ، نظام بہت زیادہ بگڑا ہوا ہے لیکن حکومت جلد اُن پر قابو پا لے گی ۔ چاہتے ہیں بچوں کیلئے اسکول ان کا دوست بنے ، بھوت بنگلہ نہ ہو ، چاہتے ہیں اسکولز بہترین طلبا تیار کریں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار احمد شاہ نے کہا کہ میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں اسکولز 20 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے ۔ اسکولز کا معاملہ خالص صوبائی ہے اس سے وفاق کا تعلق نہیں ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے بات چیت ہوئی ہے ۔

 

 

copy mafiaeducation departmentpaper outSchoolsSindh