برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کیخلاف مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر

نیویارک: برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو بڑی مشکل میں پھنس گئے ، نیویارک میں اُن کے خلاف مبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ دائر ہو گیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کا کہنا ہے کہ مدعی ورجنیا جوفری نے رواں ہفتے امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی ضلعی عدالت میں شہزادہ اینڈریو کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔

اپنے بیان میں مدعی نے کہا کہ انہیں امریکا کے مالیاتی شعبے میں کام کرنے والے جیفری ایپسٹائن نے کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا اور جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے انہیں رقم کے عوض دیگر بااثر شخصیات کے پاس بھیجا ۔ ان میں سے ایک بااثر شخص شہزادہ اینڈریو بھی تھے ۔

اپنی درخواست میں ورجنیا جوفر نے کہا کہ 20 سال قابل جب ان کی عمر 18 سال سے کم تھی اس وقت اینڈریو انہیں لندن میں گیلین میکس ویل نامی خاتون کے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے تھے ۔

مقدمے میں کہا گیا کہ ایپسٹائین ، میکس ویل اور شہزادہ اینڈریو نے مدعی کے ساتھ زبر دستی کی ۔

دوسری جانب شہزادہ اینڈریو نے ورجینا جوفری کے ساتھ جنسی تعلقات ہونے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اُن سے کب ملے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان الزامات سے برطانیہ کے شاہی خاندان کو نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

خیال رہے کہ شہزادہ اینڈریو ملکہ برطانیہ کے دوسرے بیٹے ہیں ۔ جیفری ایپسٹائین سے دوستی کے باعث وہ شاہی ذمہ داریوں سے 2019 میں سبکدوش ہو گئے تھے ۔

 

 

BritainNew YorkPrince Andrewsexual assaultUS