وزیر تعلیم پنجاب نے 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی

 

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسی نیشن کو لازمی قرار دے دیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ نجی و سرکاری اسکولوں کے اساتذہ و دیگر اسٹاف کی ویکسی نیشن لازم ہے۔ 22 اگست تک اساتذہ و دیگر اسٹاف کے لئے ویکسی نیشن لازم ہے۔

 

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ 22 اگست کے بعد ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کے لئے اسکولوں کے دورے بھی کئے جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے یہ بھی کہا کہ ویکسی نیشن نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ اسکول کو سیل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد 2 اگست کو پنجاب بھر میں سرکاری و نجی سکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کھل گئی تھیں اور درس و تدریس کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا۔