لاہور: نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری احسن سلیم بریار نے حلف اٹھا لیا ۔اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے ان سے حلف لیا۔
چودھری احسن سلیم بریار نے سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38سے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ رکن اسمبلی خلیل طاہر سندھو کی طرف سے کورم کی نشاندہی کروائی گئی ۔ اسپیکر نے گنتی کروائی تو کورم پورا نہیں تھا اور اسپیکر کے حکم پر پانچ منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں۔ دوبارہ گنتی کروائی گئی تو کورم پورا نہ ہونے پر اسپیکر نے 15 منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا۔ بعد ازاں اجلاس 13 اگست صبح نو بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59 ہزار 799 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
واضح ریے کہ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔