ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پنجاب اسمبلی میں داخلہ بند

لاہور: سابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ وہ احسن سلیم بریار کی حلف برداری کے موقع پر اسمبلی آئی تھیں ۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی ہونے کے ناطے اندر جانے کی اجازت تھی ۔ اب نہ میں معاون خصوصی ہوں اور نا ہی ممبر اسمبلی ہوں جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ تھی اس لیے فہرست میں شامل نام کاٹ دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔ بعد میں دیکھوں گی کس نے روکا ہے مجھے اندر جانے سے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے نئی ذمہ داری دینے کا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے فیصلہ کرنا ہے۔ میں بطور پارٹی ورکر کام کروں گی۔

 

 

 

 

Dr Firdous Ashiq AwanImran KhanPTI governmentPunjab AssemblyUsman Buzdar