موجودہ حکومت کے گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں ریکارڈ بہتری

اسلام آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبے کی برآمدات پندرہ اعشاریہ چار ارب ڈالر رہیں جو 2018ء میں تیرہ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر تھیں۔

تحریک انصاف کی حکومت کے دوران گزشتہ مالی سال میں آئی ٹی کی برآمدات دو اعشاریہ اکیس ارب ڈالر رہیں۔ جو مالی سال 2018ء میں ایک اعشاریہ صفر چھ ارب ڈالر تھیں۔

اسی عرصے کے دوران بیرونی ترسیلاب زر انتیس اعشاریہ چار ارب ڈالر رہیں جو مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران انیس اعشاریہ چھ ارب ڈالر تھیں۔

پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنی مدت کے پہلے تین سال میں اکیس ارب ڈالر قرض لیا جب کہ مسلم لیگ ن نے اپنی حکومت کے آخری تین سال میں تیس ارب ڈالر قرض لیا۔

مالی سال21-2020ء میں پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران ٹیکس محصولات چار ہزار سات سو بتیس ارب روپے تھے جبکہ 2018ء میں یہ محصولات تین ہزار آٹھ سو چوالیس روپے تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ برس زرمبادلہ کے ذخائر چوبیس اعشاریہ چار ارب ڈالر پر برقرار رکھے جو دو ہزار اٹھارہ میں سولہ اعشاریہ تین ارب ڈالر تھے۔

BusinessEconomyTrade