پنجا ب میں وزرا کی آکھا ڑ پچھاڑ ،اسد کھو کھر کی انٹری 

لاہور :وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا ،اسد کھوکھر کو پنجاب میں وزیر بنانے کا نوٹی فیکیشن جا ری کر دیا گیا ۔

نیو نیوز بیور و چیف لاہور ایازشجاع کے مطابق پنجاب کابینہ میں توسیع کے فیصلے کے بعد   اسد کھوکھر کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بنا یا جا رہا ہے ۔

واضح  رہے کہ اسد کھوکھر سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے خالی کردہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 168 پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Asad KhokharPTIPunjab Assembly