اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا محمد نوازشریف کے برطانیہ میں قیام سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے مریم اورنگزیب نے کہا ہے قائد محمد نوازشریف کے ویزے میں مزید توسیع سے برطانوی محکمہ داخلہ نے معذرت کی ہے ۔
نیو نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ داخلہ کے فیصلے میں لکھا ہے کہ محمد نوازشریف اس فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹریبونل میں اپیل کرسکتے ہیں ۔د نوازشریف کے وکلاءنے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا ۔اپیل پر فیصلہ ہونے تک قائد محمد نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نواز شریف سیاسی پناہ کی درخواست نہیں کریں گے۔ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی جو مسترد ہوئی اب اس فیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی ہے۔ نواز شریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔