بدبخت نشئی نے پیسے نہ دینے پر ماں اور بھانجی کو قتل کردیا

پشاور: نشئی بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں اور بھانجی کو چھریوں کے وارکرکے قتل کردیا۔

پشاور پولیس کے مطابق متنی اضاخیل میں نوجوان نے اپنی والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے  لیکن پیسے نہ ملنے پر نشئی بیٹے نے اپنی والدہ اور موقع پر موجود بھانجی پر چھریوں سے حملہ کرکے انہیں قتل کردیا جب کہ ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی ہے اور بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

man killedman killed her mother and niecemother killed for moneyPeshawar