پنجاب پولیس کے ملازمین سرکاری حیثیت میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرسکتے

لاہور: پنجاب پولیس کے ملازمین سوشل میڈیا کو ذاتی حیثیت سے استعمال کرسکیں گے جبکہ سرکاری حیثیت میں استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
نئے حکامات کے مطابق ملازمین سوشل میڈیا پر پولیس شناخت اور محکمہ کے اثاثہ جات کی تصاویر استعمال نہیں کریں گے ، پولیس ملازمین اپنی وردی میں تصاویر سرکاری موبائل نمبر یا جس سے پولیس کے ساتھ وابستگی ظاہر ہو سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کریں گے ۔
آئی جی پنجاب ، سی سی پی او ، ار پی اوز ، ڈی پی اوز یونٹس سربراہان اور سی پی او کے برانچوں کے سربراہان سرکاری حیثیت میں سوشل میڈیا استعمال کرسکیں گے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذہبی ، تفرقہ بازی یا تشدد پسندی کی کوئی پوسٹ شئیر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ کسی بھی گرفتار شدہ ملزم اور تفتیش اداروں کے درمیان تصادم کے کوائف شئیر نہیں کی جاسکے گی ۔
سیف سٹیز ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ریجنل اور ضلعی دفاتر اکاونٹس کی مانیٹرنگ کریں گے ۔ خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی رپورٹ پی پی ائی او دفتر بھجوا کر اُن کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ائی جی پنجاب نے عملدرامد کے لئے سٹینڈنگ ارڈر جاری کردیا ۔

employeesIGofficiallyPunjab policesocial media