مودی حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، مراد سعید

مودی حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، مراد سعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے، کے پی ایل کے حوالے سے مودی کی فاشسٹ حکومت نے انٹرنیشنل کھلاڑیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی،میں ان کھلاڑیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مودی کا دباؤ مسترد کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رسجا آزادی کپ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رسجا انٹر میڈیا آزادی کپ آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اس ایونٹ میں خبروں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو کھیل کے میدان میں دیکھنا زبردست تجربہ ہو گا جبکہ سیاست دان بھی ایونٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

انہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد پر راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مصروفیت کے اس دور میں کھیل کی سرگرمی تازہ ہوا کا جھونکا ہو گا۔

CricketKPLMurad Saeed