سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ بھی کورونا میں مبتلا

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق کورونا میں مبتلا سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی اور ان کی اہلیہ کو گھر پر قرنطینہ کی تجویز دی گئی ہے۔

 

دوسری طرف سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور انہیں علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے اور ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ کی ہسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔