کراچی : پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بیان دینے پر نبیل گبول کو شوکازنوٹس جاری کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران نبیل گبول کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فرحت اللہ بابر انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں گے اس موقع پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وہ یہ نوٹس جاری کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا تھا کہ ہمیں کہا گیا کشمیر میں آپ کو 16 سیٹیں دینگے 11ملیں۔ ہم پھر بھی اس میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔