بھارتی کورونا بے قابو،سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

بھارتی کورونا بے قابو،سندھ میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت نے کراچی میں  مزید پابندیاں لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پابندیاں لاک ڈاؤن کے ساتھ 8 اگست تک جاری رہیں گی۔

 

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کوروناوائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا جس میں  کراچی میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دے دی۔ نئی پابندیوں کےساتھ لاک ڈاؤن 8اگست تک ہوگا۔ ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت  ہوگی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے کورونا کیسز بڑھنے پر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ میں آئندہ ہفتے سے سرکاری دفاتر بند کردیے جائیں گے۔جو ویکسین نہیں لگوائے گا اس کو 31 اگست کے بعد تنخواہ نہیں ملے گی۔

فیصلے کے مطابق تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔صرف ایکسپورٹ صنعتیں کھلی رہیں گی۔ انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ نجی دفاتر  بند رکھے جائیں گے۔ تمام میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے۔ جو شخص گھر سے باہر نکلے گا اس کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔

 

cmsindhcoronaKarachipaksitansindhgovt