امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ مثبت ملاقات رہی: معید یوسف

نیویارک: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کہتے ہیں امریکی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے ساتھ مثبت ملاقات رہی ، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ملاقات میں پاک امریکا دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

واضح رہے کہ مشیر قومی سلامتی امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی کانگریس اراکین سمیت مشیر قومی سلامتی تھنک ٹینکس ، میڈیا اور امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

Imran KhanMoeed YusufNational Security AdvisorPositive meetingUS