فاسٹ بائولرحسن علی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کیوں کیا ،جسمانی ریمانڈ کی ضرورت کیوں پڑی ؟

گوجرانوالہ :قومی کرکٹر فاسٹ بائولر حسن علی کے بھائی کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا وجہ سامنے آگئی ، حسن علی کے گرفتار بھائی خرم شہزاد کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد آج دوبارہ عدالت پیش کیا گیا ،گوجرانوالہ تھانہ لدھے والا پولیس نے عدالت سے مزید چھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک سال قبل درج ہونے والے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو گرفتار کیا،گرفتاری کے بعد پولیس نے حسن علی کے بھائی کو 6 روز ہ جسمانی ریمانڈ کیلئے عدالت سے استدعا کی تھی ،جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف مصطفی نے مزید چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

واضح رہےگوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کے بھائیوں نے ایک سال قبل ٹیوب ویل پر نہانے سے لڑائی جھگڑے پر ایک شخص کو ڈنڈے مار کر ہڈیاں توڑ دی تھی،پولیس نے ایک سال قبل درج ہونے والے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں حسن علی کے بھائی خرم شہزاد کو گرفتار کیا ہے۔