پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا ، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا ۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی ۔ ٹرینٹ برج نوٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے ۔

کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان 63، صہیب مقصود 19، فخر زمان 26 اور محمد حفیظ 24 رنز بنا سکے ۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹام کیورن سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 47 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویلی، ثاقب محمود اور لوئس گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19.2 اوورز میں صرف 201 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، لائم لیونگ سٹون نے 43 گیندوں پر 9 چھکوں 6 چوکوں کی مدد سے 103 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے ۔

 

 

EnglandICCPakistanPCBSecond T20