لاہور میں جرائم کے اڈے بند نہ ہوسکے، 195 گینگز نے ناک میں دم کر دیا

لاہور میں جرائم کے اڈے بند نہ ہوسکے ، شہر میں 195 گینگز نے ناک میں دم کر دیا ۔ جس سے آئے روز چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں جاری ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اب تک بدمعاشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 3685 کیسز پر کام کیا جس میں سے 4000 جرائم پیشہ کو گرفتار کیا گیا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران جرام پیشہ افراد سے 51 کلاشنکوف ، 382 رائفلز اور 3500 پستول برآمد کیں ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ایک ہزار سے زائد گینگز وارداتیں کر رہے ہیں ۔ جن میں سے 195 گینگز پولیس کی دسترس سے باہر ہیں جو جہاں چاہیں واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں ۔
پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 454 مقدمات درج کر کے 2271 جواریوں کو گرفتار کیا ، جن کے قبضہ سے 4873050 نقدی برآمد کی گئی ۔

crimesLahorePTI governmentPunjab policeUsman Buzdar