گوجرانوالہ: اغوا ہونے والے دو سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

گوجرانوالہ: اغوا ہونے والے دو سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

گوجرانوالہ کے علاقے ونیہ والا سے اغوا ہونے والے دو سالہ بچے کی بوری بند لاش محلہ کے عقب سے برآمد ، عبدالہادی کو گزشتہ روز اغواء کیا گیا تھا ۔
مقتول بچے کے والد سرفراز کا کہنا ہے بذریعہ میسج 90 لاکھ تاوان مانگا گیا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بیٹے کو گھر کے سامنے رہنے والے ہمسائے نے مارا ہے ۔ والد کے الزام پر پولیس نے 3 افراد عارف ، اویس اور وقاص احمد کو حراست میں لے لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق دو سالہ عبدالہادی گلی میں تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار اٹھا کر لے گئے تھے ۔ مبینہ اغواء کاروں کے بچہ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار نقاب پوش دو اغواء کاروں کو بچہ لے کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے ۔
کمسن بچے کے والد سرفراز نے تھانہ اروپ پولیس کو درخواست دے دی تھی ۔ تھانہ اروپ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے بچے کی تلاش شروع کی تھی لیکن اب اُس کی بوری بند لاش محلہ کے عقب سے برآمد ہوئی ہے ۔

dead bodyGujranwalaPolicesacktwo-year-old boy