کوئٹہ میں نان بائیوں نے روٹی کی قمیت میں 5 روپے اضافہ کر دیا ہے ، روٹی اب 25 روپے میں دستیاب ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعد نان بائیوں نے کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ قیمت میں اضافے کے بعد روٹی 20 روپے سے پچیس روپے کی ہوگئی ہے ۔
واضح رہے کہ نان بائیوں نے روٹی کے وزن 220 گرام سے بڑھا کر 300 گرام کر دیا گیا ہے ۔
کچھ عرصہ پہلے پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا ۔ پرائس کنٹرول کمیٹی نے بتایا تھا کہ روٹی کی کم قیمت میں فروخت کرنے پر نان بائیوں کو نقصان ہو رہا تھا جس کی وجہ سے روٹی کی قیمت میں اور وزن میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔