حکومت کی طرف سے دیئے گئے اقتصادی اشاریئے جھوٹ پر مبنی ہیں: سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے دیئے گئے اقتصادی اشاریئے جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ معیشت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جو وعدے کیے ان کی ایک جھلک بھی نہیں دیکھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ میں بجٹ پیش کیا ، بجٹ سے مہنگائی کا سونامی آئے گا ۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئی ایم ایف کے دباؤ میں قومی اثاثوں کو گروی رکھا جا رہا ہے ۔ حکومت نے ایئرپورٹس اور موٹر ویز کو گروی رکھ دیا ہے ۔ قرضوں کی آکسیجن پر معاشی نظام کھڑا کیا گیا ہے ۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت کے بجٹ کا 36 فیصد حصہ سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے ۔ سودی کا نظام اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیخلاف اعلان جنگ ہے ۔ حکومت کو سودی نظام کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی اپنانی چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کاز کو تاریخی نقصان پہنچایا ہے ۔

Economic indicatorsIMFPM Imran KhanPTI governmentSiraj ul Haq