لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جان گنوا بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار77 ہو گئی ۔
محکمہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں ، 24 گھنٹے میں 930 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ایک دن میں 45 ہزار 519 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مثبت کیسز کی شرح 2.04 فیصد رہی ، کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 50 ہزار768 ہو گئی ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 110 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد 345,251 ہو گئی ۔ لاہور میں 55 ، قصور 1 ، راولپنڈی 21 ، اٹک 6 اور گجرانوالہ 3 ، ملتان 7 اور لیہ میں 1 کیس رپورٹ ہوا ۔
فیصل آباد 3 ، چنیوٹ 2 ، جھنگ 1 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 1 ، رحیم یار خان میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ سرگودھا 3 ، خوشاب 2 ، لودھراں 1 اور بھکر میں 1 کیس سامنے آیا ۔
لاہور میں مزید 4 اموات ، کل تعداد 4,298 ہو چکی ہے ۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 13 اموات کل تعداد 10,672 گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17,709 ٹیسٹ کئے گئے ، اب تک کل 5,515,776 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 325,234 ہو چکی ہے ۔