اسلام آباد:وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا سابق حکومت نے معیشت کو بہت نقصان پہنچا یا،مشکل وقت گزر گیا اب صورتحال مزید بہتر ہوگی ،ہماری حکومت نے کورونا کے باوجود ملکی معیشت کو سنبھالے رکھا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا مشکل وقت گزر گیا اب صورتحال مزید بہتر ہوگی ،سابق حکومت نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ،کورونا جیسی وبا میں جہاں پوری دنیا میں لاک ڈائون کی وجہ سے حالات متاثر ہوئے پاکستان کی حکومت نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ۔
شوکت ترین نے کہا مالی سال 2021-22 میں ایکسپورٹ پر ٹیکسز ختم کر دئیے ،زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم منگوانا پڑ رہی تھی ،انہوں نے کہا ملک میں کھانے پینے کی چیزیں اس لیے مہنگی ہوئیں کیونکہ ہم زیادہ تر چیزیں باہر سے منگوا رہے ہیں ۔
وزیر خزانہ نے کہا سابق حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہم مہنگائی کا طوفان دیکھ رہے ہیں ،سابقہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہی ہم زیادہ تر چیزیں باہر سے منگوا تے تھے جس کی وجہ سے کھانے پینے کی چیزیں مہنگی ملتی تھیں ،زرعی ملک ہونے کے باوجود گندم منگواناپڑ رہی تھی،تحریک انصاف کی حکومت نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے ایکسپورٹ پر ٹیکسز ختم کر دئیے ،ہماری تمام توجہ ملکی برآمدات بڑھانے پر ہے،کسی حکومت نے غریبوں کیلئے بجٹ میں پہلی بار سوچا ہے، ریٹیل پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا گیا ۔