حج: 150 ممالک کے 5 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی

مکۃ المکرمہ (نیو نیوز) سعودی عرب میں حج درخواستیں جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ لاکھ  ہوگئی۔ خوش نصیب 60 ہزار افراد کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

 

نیو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مقیم رجسٹریشن کرانے والوں کا تعلق 150 مختلف ممالک سے ان میں سے 41 فیصد خواتین اور 59 فیصد مرد ہیں۔ 5 لاکھ میں سے صرف 60 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

 

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ کہ کورونا ویکسین لگوانے والے اور کبھی حج نہ کرنے والے ترجیح ہوں گے۔رواں سال منیٰ میں عازمین حج کے قیام کیلئے ستر خیمے لگائے جائیں گے۔ قیام کیلئے مختص جگہ مزید بڑھا دی گئی ہے۔

 

آمدورفت کے عمل کو منظم بنانے کیلئے سیکیورٹی گارڈ بھی تعینات ہوں گے۔ کورونا سے بچاؤ کے انتظامات بھی کیے جائیں گے۔ مناسک حج کے پانچ روز حجاج کرام کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔

 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال صحت وضوابط اور کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج ‏پیکجز کی منظوری دی ہے۔ پہلا حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جس کی فیس 12 ہزار 113 ریال فی کس (پاکستانی ساڑے 5 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے۔

 

دوسرا حج پیکج گیسٹ اسپیشل کے نام سے ہے جس کی فیس 14 ہزار 381 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ سے زائد) رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا حج پیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16 ہزار 560 ریال فی کس (پاکستانی 6 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اس میں ٹیکسز اور قربانی کی رقم شامل نہیں کی گئی ہے جو عازمین کو الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

Five LacsHajjpeopleregisteredSaudi Arebiya