امریکا میں جنونی ڈرائیور نے پریڈ کے دوران ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا

نیو یارک: امریکا میں ڈرائیور نے ٹرک پریڈ پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں جنونی ڈرائیور نے پریڈ کے دوران ٹرک لوگوں پر چڑھا دیا جس سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا ۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

خیال رہے کہ امریکا میں انتہا پسندی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز امریکی شہر شکاگو میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست الینوائے کے شہر شکاگو میں نا معلوم شخص نے لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا میں فائرنگ کے دو واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے ۔ فائرنگ کا پہلا واقعہ امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کینوشا میں پیش آیا جس میں نامعلوم شخص نے ہوٹل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا ۔

دوسرا واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوئے ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ۔

 

 

driverJoe BidenparadepeoplePresidenttruckUnited States