ویکسین ختم ہونے پر لاہور کے ایکسپو سنٹر میں شہریوں کا احتجاج

لاہور (نیو نیوز) لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ویکسین ختم ہونے پر بیرون ملک جانے والے افراد نے احتجاج کیا ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے ویکسین لگوانے کے لیے ایک ہفتے بعد کا ٹائم دیا جا رہا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق لاہور کے ایکسپو سنٹر میں ویکسین ختم ہونے پر شہریوں نے زبردست احتجاج کیا ہے۔مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

انتظامیہ نے بیرون ملک جانے والے شہریوں کو ایک ہفتے بعد کا ٹائم دیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویکسین کا سٹاک ختم ہوگیا ہے جس کے باعث سنٹر کو بند کردیا گیا ہے۔

ادھر وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمیں چین نے 10 جون کوویکسین سپلائی کرنی تھی ۔چین نےویکسین سپلائی کی تاریخ 20 جون کردی ہے۔اسٹاک میں جتنی ویکسین تھی وہ لگانی شروع کردی ہے۔

 

corona vaccineexpo centreLahore