ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

تہران: ابراہیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب ، ایرانی وزارت داخلہ نے اعلان کر دیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 60 سالہ ابراہیم رئیسی ایران کے موجود چیف جسٹس اور ملک کی قدامت پسند جماعتوں کے حمایت یافتہ تھے ۔ ابراہیم رئیسی 2017 میں بھی صدارت کیلئے انتخاب لڑ چکے ہیں ، انھیں ایران کا آئندہ سپریم لیڈر بھی کہا جا رہا ہے ۔

خیال رہے کہ ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کیلئے ابراہیم رائیسی ، عبدالناصر ، امیر حسین قاضی اور محسن رضائی میں سخت مقابلہ متوقع تھا ۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدارتی انتخاب میں کروڑں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نئے ایرانی صدر کو ملکی معیشت کو مضبوط کرنے اور امریکا سے نیو کلیئر ڈیل کے معاملات طے کرنے ہوں گے ۔

واضح رہے کہ نیو کلیئر ڈیل کے معاملے کو حل کرنے کیلئے ایران اور جوبائیڈن انتظامیہ میں کسی حد تک اتفاق ہو گیا ہے لیکن اسرائیل اس معاہدے کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔

Ebrahim RaisiIranPresident