واشنگٹن :گوگل جی میل استعمال کرنے والوں کیلئے اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی ،گوگل نے جی میل سر وس کو مکمل ری ڈیزائن کرنے کیلئے مختلف نئے فیچر ز کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ڈیٹا اور معلومات ٹرانسفر کرنے کیلئے گوگل نے اپنی جی میل سروس کو ری ڈیزائن کرنے کا اعلان کر دیا ،گوگل انتظامیہ کے مطابق سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے فیچر سپیسز کی شکل میں ہو گی ، جس میں مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کئی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔
واضح رہے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل سروس کومکمل ری ڈیزائن کرنے کے لیے مختلف نئے فیچر کا اعلان کر دیا ہے جس میںسب سے زبردست فیچر کے مطابق مختلف افراد رئیل ٹائم میں ایک ساتھ کئی پراجیکٹ پر کام کرسکیں گے۔
انتظامیہ کے مطابق اس نئے فیچر میں فائلوں کا تبادلہ اور گوگل ڈاکس کو ٹیب سوئچ کیے بغیر ایڈٹ کرسکیں گے۔