گنجے پن کا علاج دریافت

سائسندانوں نے بالوں کے گرنے سے متعلق نئی دریافت کرلی ہے ، جس کے نتیجے میں گنجے پن کے علاج کا راستہ ہموار ہوگیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چوہوں پر کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ ذہنی تباؤ بالوں کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔

ہارورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ ذہنی تباؤ کے دوران چوہوں میں موجود کورٹیکو سیٹرون نامی ہارمون ریلیز ہوتا ہے جو بالوں کی نوونما کے لیے ضروری پروٹین کو سیکیڑ دیتا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس دریافت کا ابھی تک انسانوں پر تجربہ نہیں کیا گیا لیکن محققین کا کہناہے کہ انسانوں میں ایسا ہی عمل پایا جاتا ہوگا ۔

ریسرچرز نے تناؤ کے باعث بال کھودینے والے چوہوں میں جی اے ایس 6 پروٹین داخل کیا جس کے بعد ان پر بال اگنے کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ جی اے ایس 6 پروٹین کو وسیع پیمانے پر تیار کرکے انسان میں داخل کیا جائے تو بال دوبارہ اگنا شروع ہوجائیں گے ۔