نوجوانوں کی ویکسی نیشن مرحلہ وار شروع کرنے جا رہے ہیں ،ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھاملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے ،بہت جلد نوجوانوں میں بھی ویکسی نیشن کا عمل مرحلہ وار شروع کر نے جا رہے ہیں ،9 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے،رجسٹرڈشہریوں سےبھی درخواست ہےوہ فوری طورپرکوروناویکسین لگوائیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عوام کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مکمل عمل کریں،حکومت کی جانب سے ایس او پیز کی پابندی عوام کی بھلائی کیلئے ہے،عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں ،آئندہ چند ماہ میں کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ افرادویکسین کے عمل سےمستفیدہوں۔

کورونا ویکسی نیشن سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا آئندہ چند ماہ میں کوشش ہوگی زیادہ سے زیادہ افرادویکسین کے عمل سےمستفیدہوں،ویکسی نیشن کاعمل منظم اندازسےچل رہاہے، حکومتِ منصوبے کے مطابق ویکسین کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

دوسری جانب پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت خدمات ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین کی 9 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پاکستان کو دی گئی ہیں۔ سرکاری مراکز کا انتخاب کرنے والوں کو یہ ویکسین بلا معاوضہ مل جائے گی۔

کوروناکےبڑھتےکیسز کی وجہ سے لاہورکے9اورملتان کےمزید2علاقوں میںسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ،سیکرٹری ہیلتھ کیئر کےمطابق زیادہ کوروناٹیسٹ مثبت آنےوالوں علاقوں میںسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہاہے،لاہورمیں کیولری گراؤنڈ،پنجاب ایمپلائی ہاؤسنگ سوسائٹی،ماڈل ٹاؤن ایف اورای بلاک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ اسلام پورہ اورشاہ جمال اچھرہ کوبھی بند کردیاگیاہے ۔

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر شہر میں 26 دکانیں، اسٹور، ریسٹورنٹس اور میرج ہال سیل کردیےگئے،ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔،دوسری جانب کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر10 مسافرگاڑیاں بند کرکے انہیں 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔